فخر، حارث سہیل کی واپسی؛ شاداب انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینٹرل پنجاب کے بیٹر طیب طاہر اور اسپنر اسامہ میر کو پہلی مرتبہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شان مسعود اور حارث سہیل کی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ کامران غلام بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہونے والے فاسٹ بالر حارث روف نے مکمل فٹنس بحال کرلی ہے، لہٰذا انہیں دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو فی الحال اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، امید ہےکہ پی ایس ایل 8 سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں