شاداب کی جگہ قومی ٹیم کے نئے نائب کپتان کے نام کا اعلان ہوگیا

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔
نیوز کے مطابق انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے شاداب خان کی جگہ اوپنر شان مسعود کو کپتان بابراعظم کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
لیگ اسپنر شاداب خان آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جبکہ فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرنے می ناکام رہے تھے، اس لیے انہیں آرام کروایا گیا ہے۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ انجری کا شکار شاداب خان سے باوُ لنگ کروائی ہے تاہم وہ مکمل فٹ نہیں، اس لیے انہیں ریسٹ دیا گیا ہے، انکی جگہ اسامہ میر کو موقع دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 9،11 اور13 جنوری کو نیشنل بنک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں