معیشت پر خود کش حملہ آور کو انتخابات مطالبے کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،سید نیر بخاری

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کےسیکرٹری جنرل سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ معیشت پر خود کش حملہ آور کو جلد انتخابات مطالبے کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے الیکشن کب کرانے ہیں یہ حکومت کا استحقاق ہے کسی کے دباؤ یا مطالبہ کی کوئی اہمیت نہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران جانتا ہے پونے چار سال کے میگا کرپشن سیکنڈلز کا حساب اور احتساب نوشتہ دیوار ہے توشہ۔خانہ ممنوعہ فارن فنڈنگ سے قادر یونیورسٹی اور توہین الیکشن کمیشن تک کے قانونی فیصلے جلد متوقع ہیں بدعنوانوں کے سرغنہ عمران خائن ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ آٹھ سال سے الیکشن کمیشن سے تاریخیں لیتے رہے ہو پیش نہیں ہوئے سماعت نہ ہونے دینے کیلئے بہانے کرتے ہوعمران خان الیکشن کمیشن نے توہین عدالت نوٹس جاری کیا تو اپیل میں کیوں گئے بے گناہ ہو تو قانون کا سامنا کروجب بھی ماورائے آئین و قانون معاملہ کی تفتیش ہوتی ہے فیصلہ قریب ہوتا ہے حکم امتناعی کے پیچھے کیوں چھپتے ہو نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ مینار پاکستان اجتماع سے تمھاری حکومت تک کونسی بیساکھیوں استعمال ہوئیں کون نہیں جانتا
بزدل عمران خان اشاروں میں کیوں بات کرتے ہو باجوہ ڈاکٹرائن کو 29نومبر سے پہلے کیوں سامنے نہیں لائے
پہلے سے ذہنی بیمار ون پیج کا راگ الاپنے والا سر سے سہارے اٹھنے اور بیساکھیاں چھن جانے سے اپاہج ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں