اسلامیہ کالج پشاور میں سیاسی ٹوپیاں، جھنڈے، اسلحہ پر پابندی

پشاور،اسلامیہ کالج کی انتظامیہ نے کالج کے اندر سیاسی ٹوپیاں پہننے، جھنڈے لہرانے اور ہر قسم کا اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔
اسلامیہ کالج میں ڈسپلن، سکیورٹی اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج کے اندر صرف ریگولر طلبہ یونیفارم میں ہی آئیں گے، یونیورسٹی کے اندر منشیات لانے اور استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضروری دفتری کام کیلئے آنے والے مہمان وزیٹرز کارڈ کے ساتھ کالج داخل ہوں گے ، امن و مان کو برقرار رکھنے کیلئے کیمپس کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔
ڈسپلن ، سکیورٹی اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور اور کمانڈنٹ پولیس کو خطوط ارسال کر دئیے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں