پاکستانی اداکارہ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے ساتھ تصویر شیئر کردی

دبئی، پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر نئے سال کی تقریب میں شرکت کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ آریان خان موجود ہیں۔
سعدیہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر کیپشن لکھا ہے ’نئے سال کی شام سے‘ ساتھ ہی دونوں کا نام لکھا ہوا ہے۔
پاکستانی اداکارہ نے تصویر میں سیاہ لباس پہنا ہوا ہے جبکہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے نے سفید جیکٹ اور جینز پہنی ہوئی ہے۔
نئے سال کی تقریب میں آریان خان کی نورا فتیحی کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کی افواہیں بھی میڈیا پر آئیں۔

آریان خان جلد اپنا بالی وڈ کیریئر شروع کرنے والے ہیں اور وہ اداکاری کے بجائے رائٹنگ اور ڈائریکٹنگ پر توجہ دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں