امریکا کا پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے 10 کروڑ ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی اور اقدامات کیلیے امدادی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر امداد دی جائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رقم سیلاب سے حفاظت، فوڈ سیکیورٹی کیلیے استعمال ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے متاثرین کی بحالی اور اقدامات کیلیے پاکستان کو خطیر رقم دی گئی ہے جبکہ ایک روز قبل جینیوا میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں مختلف ممالک میں 9 ارب ڈالرز سے زائد امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں