امریکی مکس مارشل آرٹسٹ کیون لی دائرہ اسلام میں داخل

خوشی ہے کہ میں سیدھے اور سچے راستے پر گامزن ہوں، کیون لی
امریکا کے پروفیشنل مکس مارشل آرٹسٹ کیون لی نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کیون لی نے مزید کہا کہ میں نے دین اسلام قبول کر لیا ہے اور ایک مسلمان کی طرح زندگی گزار رہا ہوں۔ویڈیو کے بعد اپنی ٹوئٹ میں کیون لی نے کہا کہ دین اسلام قبول کرنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے میری حوصلہ افزائی کے لیے رابطہ کیا ہے۔ میں سوشل میڈیا پر آنے والے پیغامات اور فون کالز سن کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔
کیون لی نے کہا کہ بے شک اللہ سب سے بڑا کارساز ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں سیدھے اور سچے راستے پر گامزن ہوا۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کیون لی نے بتایا کہ میں نے اکتوبر 2021 میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا تھا اور عوامی سطح پر اس کا اعلان حال ہی میں کیا ہے۔ میں جلد ہی ایک پوڈ کاسٹ شروع کرنا چاہتا ہوں جہاں میں مزید تفصیل سے بات کر سکتا ہوں۔
کیون لی نے اپنے مکسڈ مارشل آرٹس کیرئیر کے دوران 26 مقابلوں میں حصہ لیا ہے جن میں سے انہوں نے 19میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ 6 مقابلوں میں انہیں ہار ہوئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں