تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گے

دبئی :سابق پاکستانی آل راؤنڈر وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائٹر بن گئے۔
وسیم اکرم نے دبئی میں نمائندہ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو بتایا کہ تیمور نے گزشتہ دنوں ایک فائٹ میں بھی حصہ لیا تھا، وہ امیچر ایم ایم اے فائٹر ہے۔ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے بتایا کہ میرا بیٹا امریکا میں ہی رہا ہے، وہاں کرکٹ زیادہ نہیں ہوتی، ویسے بھی میں نے اپنے بچوں کو مرضی کی زندگی گزار نے کا حق دیا ہے، وہ فائٹر بننا چاہتا ہے تو ضرور بنے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں