جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک حاجیوں کیلئے مفت شٹل سروس کا اعلان

ریاض : شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ کا حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے مفت شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرین کو ایئرپورٹ جدہ سے حرم پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔
شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی طرف سے اس کا باضاطہ اعلان ٹویٹر اکاونٹ سے کیا گیا ہے ، ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سےمسجد الحرام تک زائرین کے لیےمفت بس سروس کا منصوبہ زیرغور ہے۔
مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے جبکہ سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی زائرین کو’اقامہ کارڈ‘ پیش کرنا ہوگا ۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سے ہر دو گھنٹے پر بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی۔حجاج کو یہ سہولت حج 2023ء سے ملنا شرو ع ہو جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں