پاک نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن میچ، فخر زمان اور حارث انجری کے باعث میدان میں نہ آسکے

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں فخر زمان اور حارث سہیل دوسری اننگز کے آغاز پر انجری کے باعث میدان میں نہیں آسکے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی قومی ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں، میچ میں سینچری جڑنے والے فخر زمان کو دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف کا سامنا درپیش ہے۔
واضح رہے کہ حارث سہیل کی گردن میں درد ہے، دوران بیٹنگ فرگوسن کی گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں