پنجاب کی سیاسی صورتحال، شہباز اور زرداری کا آئین کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
پنجاب کی صورتحال پر وفاقی حکومت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف خود متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی بڑوں نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے اور آئینی و قانونی مشاورت کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں