ہاکی ورلڈ کپ : اتوار کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

نیو دہلی : ہاکی ورلڈ کپ 2023ء، اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے بھارت میں جاری ہیں ،میگا ایونٹ میں اتوار دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں سپین اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2023ء کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہی ہے، قومی ٹیم کو سب سے زیادہ 4 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں