الیکشن کمیشن کا فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

کراچی: الیکشن کمیشن نے تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے ممبر صوبائی اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا۔
معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر سے الیکشن کمیشن نے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں