باؤنڈری بچاتے ہوئے دو سری لنکن کھلاڑی آپس میں ٹکرا کر شدید زخمی

دو سری لنکن کھلاڑی باؤنڈری بچاتے ہوئے آپس میں ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے،دونوں کھلاڑیوں کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا
بھارت کیخلاف تیسرے ون ڈے میں باؤنڈری بچاتے ہوئے دو سری لنکن کھلاڑی آپس میں ٹکرا کر گرپڑے جنہیں اسٹریچر پر ہسپتال لے جایا گیا۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کے دو کھلاڑی ویرات کوہلی کا شاٹ روکنے کی کوشش میں بری طرح زخمی ہو گئے۔ باؤنڈری پر ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا۔
ویرات کوہلی نے 42.5 اوورز میں ایک شاٹ مارا جو باؤنڈری کی طرف تیزی سے جا رہا تھا۔ اس شاٹ کو روکنے کیلئے سری لنکا کے دو کھلاڑی اشین بندارا اور جیفرے وینڈرسے تیزی سے دوڑنے کی کوشش میں ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکے۔
وینڈرسے نے سلائیڈ کیا اور سیدھا جاکر بندارا سے ٹکرا گئے ۔ اس ٹکراؤ میں دونوں بری طرح زخمی ہوگئے ، جس کی وجہ سے میچ کو کافی دیر تک روکنا پڑگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں