برج خلیفہ پر فلم پٹھان کے ٹریلر کی نمائش، ویڈیو وائرل

دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت ’بر ج خلیفہ‘ پر فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی جب کہ اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق بھارت میں چند انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی مخالفت کے باوجود شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ کے ٹریلر کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم کے فروغ اور مارکیٹنگ کے لیے ٹیم اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر فلم پٹھان کا ٹریلر چلایا گیا۔ پوری عمارت ایک مینار نما اسکرین کے طور پر دکھائی دے رہی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں