سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دیکر بھارت نے نیاریکارڈ قائم کردیا

سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دیکر بھارت نے نیاریکارڈ قائم کردیا،390 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی
کیرالہ کے ترواننت پورم اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے۔ کوہلی نے 110 گیندوں پر 166 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ شبھمن گل نے بھی سنچری بنائی اور 116 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
جواب میں سری لنکائی ٹیم 22 اوورز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھنڈارا نے چوٹ کی وجہ سے بلے بازی نہیں کی۔ تیز گیند باز محمد سراج نے شاندار گیند بازی کی اور 32 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دیکر بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی جیت ہے، بھارت نے ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں