کراچی حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری، نتائج آنا شروع

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
حیدرآبادیونین کمیٹی 125 حسین آباد میں پیپلزپارٹی کے برکت ببر 472 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔
دادو وارڈ 17 میں تحریک انصاف کے امیدوار شاہد زئونر 795 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آگئے۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔
الیکشن کے بار بار التوا اور آخری وقت تک غیریقینی صورتحال کے باعث توقع کے مطابق ٹرن آؤٹ کم رہا اور صبح سے دوپہر تک بہت کم لوگ ووٹ کاسٹ کرنے باہر نکلے۔ تاہم حسب معمول شام کو کچھ رش دیکھنے میں آیا، اگرچہ وہ بھی معمول سے کم تھا۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں