چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت معطل کردی ،صوبائی صدر کسی صورت پارٹی کو دوسری پارٹی میں ضم نہیں کرسکتا، چوہدری شجاعت
سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویزالہیٰ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر کسی صورت پارٹی کو دوسری پارٹی میں ضم نہیں کرسکتا۔ چوہدری پرویزالہیٰ کو 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس کاجواب دینے کا پابند کیا گیا ہے۔شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پارٹی آئین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر سالک حسین نے مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتاہے تو ایک گروپ جائے گا، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہورہی۔
شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش ان کی اپنی نہیں، بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے۔ یاد رہےکہ گذشتہ روز عمران خان نے چوہدری پرویزالہیٰ کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
بعد ازاں پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا کہہ رہے ہیں، مونس الہی بھی یہی چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے پارٹی اجلاس میں مشاورت کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں