رز احمد آسکر اعلانات کرنے والے پہلے پاکستان نژاد اداکار بن گئے

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار رز احمد آسکر انعامات کا اعلان کرنے والے پہلے پاکستان نژاد فنکار بن گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق رز احمد یہ ٹاسک ایلیسن ولیمز کے ساتھ مل کر اگلے ہفتے سرانجام دیں گے۔آسکر انعامات کے اعلان منگل کے روز اکیڈمی کے سیموئیل گولڈون تھیئٹر میں ہوں گے اور یہ اے بی سی گڈ مارننگ امریکا میں براہ راست دکھائے جائیں گے۔
رز احمد نے پچھلے برس اپنی شارٹ فلم ’دی لانگ گڈبائے‘ پر پہلا آسکر جیت کر تاریخ رقم کی تھی اور وہ پہلے پاکستان نژاد ہالی وڈ مسلمان اداکار بن گئے جنہوں نے فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیتا۔
رواں ہفتے رز احمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بنے ہیں اور انہوں نے اس اشتراک پر مسرت کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر فلم کو شاندار قرار دیتے ہوئے صائم صادق کو ایک بہترین فلم بنانے پر داد و تحسین بھی دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں