ہاکی ورلڈ کپ؛ ہالینڈ نے چلی کو 0-14 سے شکست دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

بھوبنیشور : بھارت میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے پول سی کے ایک میچ میں عالمی نمبر 6 ہالینڈ نے چلی کو 0 کے مقابلے میں 14 گولز سے مات دے دی۔ہالینڈ کی جانب سے جینسین جپ نے 4 اور کپتان تھیری برنکمین نے 3 گول داغے۔
اس سے قبل عالمی کپ میں سب سے زیادہ مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ 2010 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 0-12 سے ہرا کر قائم کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں