اعظم خان نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر، گورنر نے دستخط کردیئے

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔
محمد اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے آج صبح ہی اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی کے اعلامیے پر دستخط کیے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی حلف برداری کی تقریب آج منعقدہوگی، جس میں وہ گورنر حاجی غلام علی سے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ نگران وزیرعلیٰ کی تقرری ، وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے اتفاق رائے سے کی تھی۔ اعظم خان سینئر بیوروکریٹ اور صوبے کے سابق چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں