حالات انتہائی گھمبیر، الیکشن کروا کر چوروں کو بھگانا ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تھوک کے بھاؤ استعفے منظور کر کے نیا سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، الیکشن کروانا ہوگا چوروں کو بھگانا ہوگا۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے جو کھچڑی پکائی جا رہی ہے اور چلمن کے پیچھے جو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی سازش ہو رہی ہے اس سے قوم آشنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں