عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو 18 ارب روپے موصول

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کیلئے 18 ارب روپے موصول ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو رقم پری الیکشن اخراجات کی مد میں فراہم کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات میں رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق نیا تخمینہ بھجوانے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 اسمبلیوں میں الگ الیکشن کے باعث عام انتخابات پر اخراجات 10 ارب سے زائد بڑھ گئے، الیکشن کمیشن نے پہلے عام انتخابات پر47 ارب روپے کا تخمینہ بھجوایا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 2 اسمبلیوں میں الگ انتخابات کے باعث اب اخراجات 57 ارب سے زائد ہو نگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں