میئر کراچی کا انتخاب ک، پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

کراچی : کراچی کے میئر کے انتخاب کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے ۔
میئر کراچی کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی نون لیگ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ، اس حوالے سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے قائدین کی آج باضابطہ ملاقات ہوگی ، جس میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت سے میئر کراچی کے انتخاب کے لئے حمایت کرنے کی درخواست کرے گی۔
میئر کراچی کے انتخاب کے لئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اتحاد ہونے کے قوی امکان موجود ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 7 نشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔
اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد کراچی میں میئر بنانے کے سلسلے میں مذاکرات کیلئے پیپلز پارٹی کے وفد نے جماعت اسلامی سے بھی بات کی تھی ، پیپلز پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں