ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں چھ ماہ کے دوران 7 فیصد تک کمی ریکارڈ

کراچی: رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں مجموعی طور پر 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 23 – 2022ءمجموعی طور پر ٹیکسٹائل برآمدات 8 ارب 79 کروڑ ڈالر تک رہیں، گزشتہ مالی سال
22 -2021ء کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات 9 ارب 47 کروڑ ڈالر تک رہیں۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اکتوبر اور نومبر 2022ء میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 18 فیصد تک کمی ہوئی، دسمبر 2022ء میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔کارخانوں کو گیس کی بندش اور توانائی کی بلا تسلسل فراہمی برآمدات میں کمی کی وجوہات میں شامل، خام مال کی درآمد پر پابندیاں بھی برآمدات میں کمی کا سبب بنیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں