بلاول بھٹو کی شنگھائی کانفرنس میں شرکت پر تنقیدتحریک انصاف کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آ باد (ویب نیوز) پیپلزپارٹی کا بلاول بھٹو زرداری کے شنگھائی کانفرنس میں شرکت پر تحریک انصاف کی تنقید پر ردعمل میں سلیم مانڈوی والا نےکہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے شنگھائی کانفرنس میں شرکت پر تنقیدتحریک انصاف کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے،
انتخابات میں مودی کی کامیابی کی دعائیں اور مودی کی الیکشن مہم چلانے والے اب بلاول بھٹو زرداری کےشنگھائی کانفرنس میں شرکت پر تنقید کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری گووا میں ہونیوالی ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، ا
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا گووا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان ایس سی او کو اہمیت دیتا ہے،
تحریک انصاف ایس سی او کی اہمیت سے متعلق لاعلم ہے.ان کا مزید کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا کیس مضوط اور موثر انداز سے لڑا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں