زرمبادلہ کے ذخائرمزید 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

فوٹو: فائل
کراچی: (ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مزید 60 لاکھ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر4 ارب 45 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گراوٹ جاری ہے اور گذشتہ ہفتے کے دوران ذخائر میں مزید 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 28 اپریل کو 10 ارب 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں