قوم اپنے بہادر سپوتوں کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کی مذمت ، شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار.
آصف علی زرداری کا سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں کا تعاقب کرکے انہیں انجام تک پہنچایا جائے، قوم اپنے بہادر سپوتوں کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،
جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کا پارا چنار میں 7 اساتذہ کے قتل پر اظہار افسوس دوران ڈیوٹی اساتذہ کا قتل دہشتگردی ہے ،اساتذہ کے قتل میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے.
آصف علی زرداری کی مقتول اساتذہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا ، مقتول اساتذہ کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں