لیک ویو پارک،دامن کوہ،پاکستان مونومنٹ اور شکر پڑیاں کے سٹال ہولڈرز کا سی ڈی اے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(ویب نیوز)ہمیں بے دخل نہ کیاجائے اس سے ہمارے روزگار وابستہ ہیں اس کے علاؤہ ہمارا کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں ہے اگر ہمیں بے دخل کیا گیا تو ہم اپنے اپنے سٹالز کے سامنے خودکشیاں کریں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے ہم سراپا احتجاج رہیں گے، لیک ویو پارک،دامن کوہ،پاکستان مونومنٹ اور شکر پڑیاں کے سٹال ہولڈرز کا سی۔ڈی۔اے ہیڈ آفس کے سامنے صدر پارکس سٹال ایسوسی ایشن ملک خادم حسین کی سرپرستی میں پانچویں روز کا احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کروایا گیا.اس موقع پر شدید نعارے بازی کے ساتھ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ ہمیں مسلسل پانچ دن ہو گئے ہیں مظاہرہ کرتے ہوئے تا حال ہمارے مطالبات منظور نہیں گئے جا رہے.جو کہ ہمارے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ہمیں خودکشیوں پر مجبور کیا جا رہا ہے ہمیں بے دخل نہ کیاجائے اس سے ہمارے روزگار وابستہ ہیں اس کے علاؤہ ہمارا کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں ہے اگر ہمیں بے دخل کیا گیا تو ہم اپنے اپنے سٹالز کے سامنے خودکشیاں کریں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے ہم سراپا احتجاج رہیں گے اگر ہمیں روڈ بھی بند کرنا پڑیں تو ہم کریں گے مگر اپنے حق پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے اب تک کے ہمارے تمام مذاکرات جو کہ چئیرمن سی۔ڈی۔اے اور مطلقہ حکام سے کئے گئے ناکام ہو چکے ہیں اب یہ پندرہ تاریخ کو بذریعہ نیلام عام محتلف کمپنیوں کے مالکان کو سٹالز الاٹ کرنے جا رہے ہیں اور اس اقدام کو روکیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں اپنی جانیںکیوں نہ دیناپڑیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں