پاکستان کو جتنا تم نے بدنام کرنا تھا کرلیاعمران خان کو سنجیدگی کامظاہرہ کرنا چاہئے،شازیہ مری ن

فاقی وزیر برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ شازیہ مری نے کہاہے کہ پاکستان کو جتنا تم نے بدنام کرنا تھا کرلیاعمران خان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے
ملک کے استحکام کے لئے میڈیا کا اہم کردار ہےاگست تک اسمبلیوں کا مینڈیٹ ہےعوام کیا الیکشن الیکشن کھلنے کے لئے بیٹھی ہے
سمتبر سے پہلے من پسند نتائج کے لئے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ چھوڑ دیں ،اداروں کا سہارا الیکشن کے لئے چھوڑ دیں عوام کا سہارا لیں.
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ایس سی او میں شرکت کے لئے گئے ہیں یہ خطے کا اہم فورم ہے، بطور وزیر خارجہ ایس سی او میں شرکت کیلئے گے ہیں کوئی بھی فورم پاکستان کو نہیں چھوڑنا چاہئے
سفارتی کاری کا جتنا چار سالوں میں ہوا اتنا پہلے کھبی نہیں ہواہم نے گزشتہ چار سالوں میں دوستوں اور پڑوسی ملکوں کو ناراض کیا
ترقی،امن،استحکام ہمارے ملک کی ضرورت ہے
شازیہ مری نے مزید کہاہے کہ ایس سی او میں پاکستان کی ہندوستان سے کوئی دوطرفہ میٹنگ نہیں ہوگی ،بلاول بھٹو سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ایس سی او کانفرنس میں گے ہیں،ایک شخص کی کرسی کے لئے ملک کی جمہوریت داو ہر نہیں لگانی چاہیے
ملک میں ائین کی بالادستی رہنی چاہئے ،پی ٹی آئی کے لوگ اپنے ضدی انسان کو سمجھائیں کہ مزید ملک کو نقصان نہ پہنچائے
پڑوسی ملک میں دیکھیں سیاسی مخالفت کے باوجود ملک ترقی کر رہے ہیں ینہوں نے کہاہم مودی کو مس کالز نہیں دیتے ہمیں کوئی شوق نہیں ہے.
2019ء میں عمران خان نے مودی کو مبارکباد اور الیکشن کے لئےنیک خواہشات بھیجی بلاول بھٹو سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ایس سی او کانفرنس میں گئے ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں