پی ٹی آئی نالائقوں اور عقل کے اندھوں کی انجمن ہے،سنیٹر پلوشہ خان

فائل فوٹو:

اسلام آباد (ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے پی ٹی آئی کی طرف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت پر تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نالائقوں اور عقل کے اندھوں کی انجمن ہے۔ جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملانے والے کے پیروکار خارجہ امور سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کی اہمیت کو خارجہ امور کے ماہرین ہی سمجھتے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک سے ملاقات ہوتی اور پاکستان اس پلیٹ فارم سے اپنے مقاصد حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اور افتخار دورانی کو شرمندہ ہونا چاہیے کہ ان کا لیڈر نالائق ہے۔ عمران نیازی جب بھی غیرملکی دورے پر گئے اپنے ہی ملک کی جگ ہنسائی کرائی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں