پاکستان مخالف فلم میں اداکار دلیپ تاہل ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے

(فوٹو؛انٹرنیٹ)
ممبئی: (ویب نیوز)بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار دلیپ تاہل پاکستان مخالف فلم میں ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہدایتکار سنکلپ ریڈی کی فلم آئی بی 71 میں اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔
ماضی کی فلموں میں کئی مرتبہ پہلے بھارتی وزیرِاعظم جواہر لال نہرو کا کردار ادا کرنے والے دلیپ تاہل کا کہنا ہے کہ انکے لئے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہ تھا جس کیلئے وہ ہرگز منع نہیں کر سکتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں