آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

خانہ کعبہ کے عین اوپر سورج ہوگا؛ فوٹو: فائل

ریاض: آج چشم دنیا وہ نظارہ دیکھے گی جو سال میں صرف دو بار ہی رونما ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کے عین اوپر سورج ہوگا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائےگا۔

العربیہ نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان جدہ فلکیاتی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق اس دلچسپ اور حیران مظاہر قدرت کا نظارہ 2 بج کر 26 پر کیا جا سکے گا۔

اس مظاہر ہ قدرت کے بدولت دنیا بھر میں مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکیں گے۔ ماہرین کہنا ہے کہ سال میں صرف دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔

یہ وقت تب آتا ہے جب سورج اور خانہ کعبہ ایک دوسرے کے عین متوازی یعنی ایک ہی خطِ عمود پر ہوں۔ سورج اور خانہ کعبہ کے 90 ڈگری پر ہونے کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ بھی دکھائی نہیں دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں