آئی سی سی چیف سے ملاقات،پی سی بی اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کے موقف پر قائم

پی سی بی حکام نے گریگ بارکلے کو گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔ فوٹو: آئی سی سی

ویب ڈیسک :
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حکام کے اجلاس کا پہلا دور ختم ہوگیا، پی سی بی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھیجنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ورلڈ کپ کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل ہوگا۔

پی سی بی نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں پاکستان میں شیڈول ایشیاء کپ کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

نجم سیٹھی اور گریگ بارکلے کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔ آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے لاہور کے عجائب گھر کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچے، پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے انہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا، چئیرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے تھے۔

پی سی بی نے چئیرمین آئی سی سی کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔ ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائش قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔ پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ساتھیوں کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کی۔

سال 2004ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی سی سی کے دو اعلی حکام لاہور آئے ہیں۔ 2008ء میں آخری بار رائے مالی نے بطور آئی سی سی چیئرمین لاہور کا دورہ کیا تھا۔ آئی سی سی کا وفد نجم سیٹھی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی فنانشل ماڈل میں پی سی بی کے حصے پر مشاورت ہوگی، اس کو ایجنڈے میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سے بھی پی سی بی اور آئی سی سی حکام تبادلہ خیال کریں گے۔

2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی اہم امورز زیر بحث ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمنز لیگ پر بھی آئی سی سی وفد کو اعتماد میں لے گا۔ آئی سی سی حکام دو روز تک لاہور میں قیام کریں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں