ترکی اور مصر کا سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے نو منتخب صدر طیب اردوان نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایک دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب اردوان کے مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ترکیہ کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دی جس پر ترک صدر نے اپنے ہم منصب کا شکر ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دہائی سے منقطع سفارتی تعلقات کی فوری بحالی اور سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ مصر اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات 2013ء میں منقطع ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک بدر کردیا تھا اور تب سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں