سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ، مقامی نرخ کم ہوگئے

فوٹو : ویب-
ویب ڈیسک
اسلام آباد: عالمی بازار میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کی قیمت کم ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1956 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باوجود مقام مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کی کمی سے دو لاکھ 32 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی، دس گرام سونے کی قیمت 1458 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے کی سطح پرآگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں