قومی فٹبال ٹیم کیلئے تربیتی کیمپ کا اعلان

لاہور: پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے آئندہ ٹورنامنٹس کی تیاری کے لیے قومی کیمپ کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق کیمپ کل 31 مئی سے لاہور میں شروع ہو گا، جس میں 28 کھلاڑی شرکت کرینگے اور آئندہ ٹورنامنٹس کیلئے بہترین تیاری کر سکیں گے۔

کیمپ کا بنیادی مقصد موریشس میں ہونے والے آئندہ 4 ممالک کے کپ اور بھارت میں ہونے والی سیف چیمپئن شپ 2023ء کے لیے ٹیم کو تیار کرنا ہے۔

کیمپ میں شریک ہونیوالے گول کیپر میں ثاقب حنیف، سلمان الحق، عبدالباسط اور یوسف اعجاز بٹ جبکہ ڈیفنڈرزمیں محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد سفیان، محمد عمر سعید، مامون موسیٰ خان، سید عبد اللہ شاہ، حسیب احمد خان، سردار ولی، سہیل، عیسیٰ سلیمان اور عبداللہ اقبال شامل ہیں۔

مڈ فیلڈرزمیں عالمگیر علی خان غازی، علی عزیر محمود، معین احمد، شائق دوست، محمد ولید خان، راہس نبی، ہارون ارشد فہیم حامد، عمیر علی اور محمد عدنان یعقوب جبکہ فارورڈزمیں عبدالصمد شہزاد، اوٹس جان محمد خان، حسن نوید بشیر اور محمد وحید شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں