ملک کو آگے لے جانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

اب ہمیں ملک کی ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن ہونا چاہیے، شاہد آفریدی:فوٹو:فائل
ویب ڈیسک

کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا.

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس ملک کے لیے ہم سب نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔قربانیوں کا بھی ایک وقت ہوتا ہے اب ہمیں ملک کی ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ میں ملک کو اکیلا لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس ملک کے لیے ہمارے بڑوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں