پرینیتی چوپڑا نے عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گانا گا کر مداحوں کو حیران کردیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گانا گا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بعض اوقات اچھے لمحات اچانک رونما ہوجاتے ہیں، وہ ایک کام کیلئے ڈبنگ سٹوڈیو گئی تھیں اور وہ خود کو اپنے پسندیدہ ترین گانے کو گانے سے باز نہیں رکھ سکیں۔

انہوں نے پاکستانی گلوکاراؤں عابدہ پروین اور نصیبولال کا مشہور گانا ’تو جھوم‘ گایا جسے کوک سٹوڈیو نے ریلیز کیا تھا۔

وڈیو پوسٹ ہوتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اداکارہ کی تحسین کی گئی وہیں شوبز ساتھی فنکاروں نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

پرینیتی چوپڑا ایک باصلاحیت ادکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گلوکارہ بھی ہیں اور انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل میوزک کی باقاعدہ تعلیم بھی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں کیلئے گانے گاچکی ہیں اور فلم ’کیسری‘ کے مشہور گانے ’تیری مٹی‘ میں بھی ان کی آواز شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں