ایڈووکیٹ جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

کراچی میں مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے،اہلیہ منشا پاشا-فوٹو: فائل

کراچی: ڈیفنس کے علاقے 26 اسٹریٹ توحید کمرشل کے قریب سے ویگو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد وکیل جبران ناصر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کا ایک ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر جبران ناصر ڈنر کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک بڑی گاڑی سفید ویگو نے ہماری گاڑی کو روکا اور اس میں سوار 15 افراد جو کہ مسلح تھے اور وہ زبردستی میرے شوہر کو لیکر چلے گئے۔

جبران ناصر کی اہلیہ نے اپنے بیان میں اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی جائے اور دعا کریں کہ جبران ناصر واپس جلد گھر واپس آجائیں۔
جبران ناصر کے پی اے لک وکٹر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد سادہ لباس تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو دیدی گئی ہے۔

اس حوالے سے کلفٹن تھانے میں جبران ناصر کی اہلیہ کی جانب سے واقعہ سے متعلق اور شوہر کی بازیابی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے ۔

دریں اثنا کلفٹن پولیس نے ایڈوکیٹ جبران ناصرکے اغوا کا مقدمہ اہلیہ منشا پاشا کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔

مدعیہ نے بیان دیا ہے کہ جمعرات کی شب وہ اپنے شوہر جبران ناصر کے ساتھ کھانا کھاکر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں ویگو میں سوار 10 ۔15 مسلح افراد نے گھیر لیا اور میرے شوہر کو گاڑی سے اتار کر اغوا کرکے لے گئے واقعے کے فوری بعد میں نے 15 مددگار پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق جبران ناصر کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور ان کے موبائل فون کی لوکیشن بھی حاصل کی گئی ہے اغوا کے کچھ ہی دیر بعد مغوی کا فون بند ہوگیا تھا اس کے باوجود سی سی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے تاکہ معلوم ہوسکے مغوی کو ملزمان کس راستے سے لے کر گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں