پاکستانیوں کی اپنائیت پر آ نکھوں میں آ نسو آجاتے تھے،وریندر سہواگ

پاکستان میں جہاں جہاں گئے لوگوں نے بہت عزت دی،دکانداروں نے پیسے نہیں لئے، بھارتی کرکٹر:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی اپنائیت پر آ نکھوں میں آ نسو آجاتے تھے،بھارت کے مشہور سابق کرکٹر بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف نکلے۔

وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے دورے میں جب بھی شاپنگ کی دکانداروں نے پیسے نہیں لیے۔ سال 2004ء میں لاہور میں اپنے گھر والوں کے لیے 30،35 سوٹ لیے۔ دکاندار کو پتا چلا کہ بھارت سے آیا ہوں تو انہوں نے کہا کہ آپ مہمان ہیں ہم آپ سے پیسے کیسے لے سکتے ہیں ۔

وریندر سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دو بھائی ہیں جو الگ الگ ہیں،دورہ پاکستان میں ہم جہاں جہاں گئے بہت پیار ملا۔ لوگوں کی باتیں سن کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آ نسو آ جاتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں