ایف اے ایس سی یوکا ہنگامی اجلاس، وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )فیڈریشن آف ایڈمنسٹریٹو سٹاف آف کیپیٹل یونیورسٹیز کے عہدیداران کا اجلاس کامسیٹس یونیورسٹی میں زیرصدارت چئیرمین فیڈریشن منعقد ہوا اجلاس میں سنئیر وائس چئیرمین یاسر محمود، وائس چئیرمین آصف محمود چوہدری ، صدر شیر آصف ستی، سنئیر نائب صدر راجہ طارق عزیز، نائب صدر سید سجاد علی شاہ ، نائب صدر چوہدری اخلاق احمد، جنرل سیکرٹری افتخار احمد کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زکاء الله ڑار، ڑپٹی جنرل سیکرٹری محمد نعمان گجر ، سیکرٹری قانونی امور مس ھما محمود، سیکرٹری فنانس رانا امجد رحمان، کوآرڈینیشن سیکرٹری سجاد علی، اور لیڈی سیکرٹری فاطمہ ناصر صاحبہ نے شرکت کی۔

فیڈریشن آف کیپیٹل یونیورسٹیز کے عہدیداروں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی نے محنت کشوں کی زندگی اجیرن بنا دی ھے ملازمین مہنگائی کے چنگل میں بری طرح پھنسے ہوے ہیں بجٹ میں ملازمین کی تنخواہ میں سو فیصد اضافہ ، کنوینس الاوٴنس میں دو سو فیصد اور یوٹیلیٹی الاوٴنس دیا حاے بصورت دیگر ہم فیڈریشن کے پکیٹفارم سے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینگے اور اپنے حقوق کے حصول تک تا دم مرگ بھوک ہڑتال کرینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں