رائلٹی، ٹیکنیکل سروسز پر دس فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز

فنانس بل کے ذریعے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کے شیڈول میں ترامیم تجویز کی گئیں۔ فوٹو: آئی اسٹاک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی بجٹ میں رائلٹی اور ٹیکنیکل سروسز پر بھی دس فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دیدی۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24ء کے وفاقی بجٹ میں رائلٹی اور ٹیکنیکل سروسز پر بھی دس فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دیدی ہے جبکہ ریکوڈیک پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی کوالیفائیڈ کمپنیوں کی جانب سے کی جانی والی درآمدات اور ان کو ہونیوالی سپلائی کو سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ دیدی۔

اس حوالے سے فنانس بل 2023ء کے ذریعئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کے فرسٹ شیڈول میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کے فرسٹ شیڈول کے دوسرے ٹیبل کی سیریل نمبر گیارہ میں فرنچائز سروسز کے ساتھ ساتھ رائلٹی اور ٹیکنیکل سروسز کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

اس بارے میں ایف بی آر حکام س نے بتایا کہ اس مجوزہ ترمیم کے ذر یعے حکومت نے فرنچائز سروسز کے ساتھ ساتھ رائلٹی اور ٹیکنیکل سروسز کیلئے فیس پر بھی دس فیصد پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں