ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی:گزشتہ دو روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کمی کے بعد ملک میں 1 تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے پر آ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 90 ہزار 72 روپے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا ریٹ 7 ڈالر کم ہو کر 1958 ڈالر فی اونس ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں