کراچی میں چینی کی قیمت 133 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

شہر قائدمیں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہوا:-فائل فوٹو

کراچی: شہر قائد کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اورایک ہفتے کے دوران چینی کی 50 کلو بوری 250 روپے مہنگی ہوئی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا بیگ 6250 روپے سے بڑھ کر 6500 روپے کا ہوگیا۔ شہر میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، بجٹ سے قبل چینی کی قیمت 121 روپے فی کلو تھی۔ ریٹیل میں چینی کی قیمت 132 سے 133 روپے فی کلو ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں