حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام پر بجلی گرادی، 7.5 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی

فائل-فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

خبروں مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دیگا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر یگی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں