رشید سلیمی نائب صدر( پنجاب)اور ایگزیکٹوکونسل کے نامزدممبرز ،رئیس واجد،احسن سلیم ، رشید ارشد سلیمی ،بلال قریشی اور نعیم روحانی ،-فوٹو:وٹس ایپ

پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے نائب صدر ( پنجاب) اور ایگزیکٹوکونسل ممبرز کی نامزدگی

ملتان سے رشید سلیمی نائب صدر( پنجاب)،اسلام آباد سے نعیم روحانی ممبر ایگزیکٹو کونسل مقرر،نواب شاہ سے بلال قریشی،رحیم یار خان سے رئیس واجد،قصور سے احسن سلیم ایگزیکٹو کونسل میں شامل

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ رشید ارشد سلیمی( روزنامہ نواۓ وقت ملتان) کو نائب صدر (پنجاب) جبکہ ایگزیکٹو کونسل کیلۓ اسلام آباد سے نعیم روحانی ( روزنامہ سنگ میل اسلام آباد)،نوا ب شاہ سے بلال قریشی ( اے بی این نیوز) ,رحیم یار خان سے رئیس واجد ( پنجاب ٹی وی،ٹی وی ٹوڈے) اور قصور سے احسن سلیم( روزنامہ نئی لگن،نیوز ون) کو ممبرز ایگزیکٹوکونسل مقرر کیا ہے۔سیکرٹری جنرل محمد بابر کے مطابق سندھ،بلوچستان،کے پی کے سے نائب صدور اور کراچی،پشاور،کوئٹہ، بہاولپور،فیصل آباد،سکھر،حیدرآباد سے ممبرز ایگزیکٹو کونسل مشاورت کے بعد اگلے چند دنوں میں مقرر کر دیۓ جائیں گے۔پی ایس جے ایف ینگ ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سپورٹس صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلۓ کوشاں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں