سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں آج بھی کمی

بلین مارکیٹ میں کمی کے بڑے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر نظر آئے،-فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کے ریٹ میں 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1927 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بلین مارکیٹ میں کمی کے بڑے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر نظر آئے اور کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی۔
حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار 558 روپے پر پہنچ گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں