گیارہ ممالک کی پولیس رنویرکی تلاش میں مگر شائقین کو صرف شاہ رُخ خان چاہیے

صارفین نے ٹیزر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان کے نکلنے سے ڈان فرنچائز کی اہمیت ختم ہوگئی -فائل: فوٹو

رنویر سنگھ کو ڈان کا کردار نبھاتے دیکھ کر فلم شائقین کی جانب سے مایوسی کا اظہا،شاہ رُخ خان کی واپسی کا مطالبہ
ممبئی: مشہور بالی ووڈ فلم سیریز ڈان کے تیسرے سیزن کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
فرحان اختر کی ڈان 3 کے سنسنی خیز ٹیزر میں رنویر سنگھ ڈان کا مشہور کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں جو شائقین کو متاثر نہ کرسکے۔ ٹیزر میں رنویر ڈان کا مشہور ڈائیلاگ کہتے دکھائی دے رہے ہیں ’11 ملکوں کی پولیس ڈھونڈ رہی ہے مگر پکڑ پایا ہے کون؟ میں ہوں ڈان۔‘

شاہ رُخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو ڈان کا کردار نبھاتے دیکھ کر فلم شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رُخ خان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کو ڈان کے کردار میں نہیں دیکھنا چاہتے، بعض صارفین نے ٹیزر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان کے نکلنے سے ڈان فرنچائز کی اہمیت ختم ہوگئی ہے جبکہ کئی مداحوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ شاہ رُخ فلم میں کیمیو رول ادا کریں۔

یاد رہے کہ 1978ء میں سلیم جاوید کی فلم ڈان میں یہ کردار لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے جبکہ 2011ء میں ڈان 2 میں ڈان کا مشہور کردار شاہ رُخ خان نے نبھایا تھا جس کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں