انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13 پیسے اضافے سے 287روپے 59پیسے کی سطح پر بند ہوئے،-فوٹو: فائل

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان ہے،اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے تحت ایکس چینج کمپنیوں کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کارگو کے ذریعے نقد امریکی ڈالر کی درآمدات کے لیے بوتھز بھی متحرک ہوگئے ہیں،ماہرین
کراچی: سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 20 فیصد کی کمی اور درآمدی ضروریات کے دباؤ کے باعث جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی محدود اتار چڑھاو کے ساتھ پیش قدمی جاری رہی۔

انٹربینک مارکیٹ مارکیٹ میں کاروبار کے دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 21 پیسے گھٹ کر 287.25روپے پر بھی آگئی تھی لیکن کچھ ہی وقفے بعد محدود پیمانے کی تیزی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13 پیسے اضافے سے 287روپے 59پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ابتدائی اوقات میں 50 پیسے بڑھ کر 295روپے پر پہنچا لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے اوپن ریٹ 25پیسے کے اضافے سے 294.75روپے پر بند ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے تحت ایکس چینج کمپنیوں کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کارگو کے ذریعے نقد امریکی ڈالر کی درآمدات کے لیے بوتھز بھی متحرک ہوگئے ہیں جو دیگر کرنسیوں کو برآمد کرکے اس کے عوض مطلوبہ دورانیے میں امریکی ڈالرز درآمد کرنے کے لیے سہولیات فراہم کریں گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے انتخابات میں چند ماہ کی ممکنہ تاخیر کے باوجود قرض پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عندئیے سے آنے والے دنوں میں بھی ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر مستحکم رہنے کے امکانات ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں